ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کوریا پر چین کا دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکی حکام

شمالی کوریا پر چین کا دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکی حکام

Fri, 29 Sep 2017 19:19:36    S.O. News Service

واشنگٹن29 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت خار جہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر چین کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ واشنگٹن میں وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کے اس حوالے سے بے یقینی کے شکار اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کی کوئی نئی قرارداد لانے سے قبل چینی کوششوں کے اثرات کا بھی بھرپور جائزہ لیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ سوزن تھورنٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریائی تنازعے میں بیجنگ حکومت سے انتہائی قریبی رابطہ ہو چکا ہے اور واضح انداز میں چینی پالیسیوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ تھورنٹن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں چین کی جانب سے واضح پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور شمالی کوریا کے لیے چینی پالیسی میں تبدیلی بھی دیکھی جا رہی ہے۔


Share: